

Loading content...
پہلا جلوہ دکھانے کیلئے شہزادی ٔعالمین صلواة اللہ علیہا دلہن کے روپ میں ظاہر ہوئیں ساری بزم نسواں نے دیکھا کہ انہوں نے ریشم کی سبز رنگ کی ایسی عروسی پوشاک زیب تن فرمائی ہوتی تھی جس پر سرخ رنگ کی سونے کی تاروں کی طلا کاری اور کشیدہ کاری کی ہوئی تھی۔ بڑی پاک پھوپھیؐ نے پاک دلہن کو اپنے ہاتھوں سے سجایا تھا اس لئے انہوں نے پاک دلہن کو اپنے شانہ کے ساتھ لگایا ہوا تھا، انہوں نے آکر شہزادی عالمین کو تخت عروسی پر پاک سرتاج کے ساتھ آراستہ کرسی پر بٹھایا، یہاں آکر حکم فرمایا کہ سب مستورات صلوات پڑھیں ہم اپنی بہو کا گھونگھٹ اُٹھانا چاہتی ہیں، سب نے صلوات نچھاور کی، حوریں ہمہ تن چشم ہوئیں، خالق نے صلوات کی برسات کی، گھونگھٹ کی رِدا اُٹھائی گئی، سب زنان عرب نے دیکھا کہ گھونگھٹ میں جمالِ اِلٰہی جلوہ کشا نظر آیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار