

Loading content...
جس وقت پاک دلہن کو سجایا جا رہا تھا تو اس وقت سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دُولہا بنا کر دس چچا گھر پاک میں لے آئے، یہاں سہرہ سرائی ہوئی اور تخت عروسی پر نوشاہ کو بٹھایا گیا، تخت کے پیچھے سارے چچا کھڑے ہو گئے، تخت پر دو سنہری کرسیاں رکھی ہوئی تھیں، ایک کرسی پر نوشاہ کو بٹھایا گیااور دوسری کرسی پر پاک دلہن نے بیٹھ کر اپنی جلوہ نمائی فرمانا تھی، چاروں طرف لاتعداد کنیزیں کا فوری شمع دان اور منقش مشعلدان اُٹھا کر کھڑی تھیں، وہ رات روز روشن کی طرح درخشاں نظر آتی تھی، اچانک حجلہ ئِ عروسی کا پردہ آہستہ آہستہ اُٹھایا گیا، شہنائی کی گونج بلند ہوئی، دف کی تھاپ تیز ہوئی، گیتوں کی آواز بلند ہوئی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار