

Loading content...
بس یہاں بھی کچھ ایسی ہی فضا تھی کیونکہ عرب کی سب سے عظیم شہزادی کی شادی تھی اس لئے ہر عورت ایڑی چوٹی کا زور لگا کر پوری طرح سج سنور کر آئی ہوئی تھی کہ ہم دلہن کی آرائش سے کم آراستہ نظر نہ آئیں۔ عرب کے دستور کے مطابق حجلہئِ عروسی میں پاک دلہن کو سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پاک پھوپھیاں اور پالنے والی والدہ اور بہنؐ سجانے میں مصروف تھیں، یہاں ہونایہ تھا کہ سات مرتبہ پاک دلہن کو مختلف انداز کے ساتھ سجایا جانا تھا اور ہر مرتبہ سجانے کی ذمہ داری ایک منفرد مستور کے ذمہ تھی، پہلی مرتبہ دلہن کو سجانے کی حسرت کسی ایک پھوپھی پاک یا پاک ہمشیرہ نے پوری کرنا تھی، ان کے جلوہ ٔ ثانیہ میں دوسری پاک پھوپھی نے سجانا تھا، اسی طرح سب پیاروں نے اپنی اپنی حسرتیں پوری کرنا تھیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار