

Loading content...
قصر اخضر میں سجائے گئے حجلہئِ عروسی کے سامنے ایک بہت ہی خوبصورت اور سجا ہوا عروسی تخت ہے، جس کے سامنے صحن میں کل رؤسائے عرب اور اشراف قریش کی عورتیں اور مکہ کی کل شریف زادیاں اپنی اپنی آراستہ و پیراستہ مسندوں پر زیورات سے لدی ہوئی بیٹھی ہیں، اس تخت پر دو سجی ہوئی کرسیاں ہیں جن میں سے ایک کو پاک دلہن نے آکر زینت بخشنا ہے، اور دوسری پر سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جلوہ افروز ہیں، اس تخت کے قریب دیگر بنی ہاشم علیہم الصلواة والسلام کے مردوں کی کرسیاں ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار