

Loading content...
جس وقت سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دُولہا بن کر حرم سرا کے اندر داخل ہوئے تو دف پر تھاپ لگی، شہنائی کی آواز گونجی، سارے محل میں موجود عورتیں پاک دُولہا کو دیکھنے کیلئے یکدم جمع ہوگئیں، سب مستورات مخدرات نے پاک دُولہا کا استقبال کیا، جناب میسرہ کی بیوی نے پروگرام کے مطابق اپنی کنیزوں کو حکم دیا کہ تم جاکر ان کا استقبال کرو، ان پر صدقات نچھاور کرو، اور جو عورتیں استقبال کیلئے دروازہ کے سامنے کھڑی ہیں ان پر بھی خوشبو کی بارش کرو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار