

Loading content...
حرم سرا کے اندر خاندان پاک کی مستوراتؐ رسومات ادا کرنے میں مصروف تھیں پروگرام یہ تھا کہ جب دلہن پاک کے ساتھ تعلق رکھنے والی رسومات ادا ہو جائیں گی تو پھر دُولہا اور دلہن کی مشترکہ رسومات ادا کی جائیں گی اور پاک دُولہا کو گھر کے اندر بلایا جائے گا، جس وقت دلہن پاک سے تعلق رکھنے والی رسومات ادا ہو چکیں تواس وقت دو کنیزوں کو روانہ کیا گیا کہ جا کر سید العرب علیہ الصلواة والسلام کی بارگاہ اقدس میں عرض کریں کہ پاک دُولہا کو زنان خانہ میں لے آئیں، جناب شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دُولہا بن کر سہرا سجا کر اپنے دس چچاؤں اور چچازاد بھائیوں یعنی جناب ابو طالب علیہ الصلواة والسلام اور جناب جعفرؐ طیار علیہ الصلواة والسلام و دیگر چچازاد بھائیوں کے زمرے میں محل سرا میں تشریف لے آئے، ان کے دائیں طرف سید العرب علیہ الصلواة والسلام تھے اوربائیں طرف اسد الرسول جناب حمزہ علیہ الصلواة والسلام اعزازاً تلوار بے نیام کر کے فرائض شاہی ادا کر رہے تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار