

Loading content...
مکہ مکرمہ کا شہر ہے، شہر کے ساتھ متصل ایک عظیم قصر ہے جس کا نام قصر اخضر ہے رات کا وقت ہے، یہ قصر دلہن کی طرح سجا ہوا ہے، قصر کی منڈیروں پر چھوٹے چھوٹے چراغوں کے قمقموں نے روشن ہو کر دیوالی کا سماں بنا یا ہوا ہے، قصر کے صحن میں سونے کے بڑے بڑے شمعدان نصب ہیں جن کی شکل کھجور کے درخت کی ہے، ان کی پتیوں کے طور پر موم بتیاں لگی ہوئی ہیں، شاخوں پر مشک و عنبر اور کستوری کے پرندے بنا کر بٹھائے ہوئے ہیں جو ان شمعوں اور موم بتیوں کی گرمی سے آہستہ آہستہ پگھل کر فضا کومعطر کرنے میں مصروف ہیں، اس محل سرا کے مردان خانہ کے صحن میں لاتعداد مسندیں آراستہ ہیں، ان پر پورے عرب کے اُمرائ، رؤسائ، شرفائ، اور نام نہاد چوہدری اپنے اپنے قبیلوں کی ترتیب سے بیٹھے ہوئے ہیں، ان سب کے سامنے ایک بہت بڑا سٹیج بنا ہوا ہے، جس پر تیرہ سنہری کرسیاں لگی ہوئی ہیں، ان کی درمیان والی کرسی پر سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دُولہا بن کر اور سج سنور کر تشریف فرما ہیں،خطبہ ٔ نکاح ادا فرمایا جا چکا ہے، اور لوگ مبارکباد پیش کرنے کے بعد اپنی آرام گاہوں کی طرف جانے کی تیاریاں کر رہے ہیں، سبھی لوگ اس انتظار میں ہیں کہ پاک دُولہا حرم سرا میں تشریف لے جائیں جہاں زنان خانہ کی رسمیں ادا ہونا ہیں، یہ ادا ہوں گی تو دعوت ولیمہ اڑانے کے بعد آرام کیا جائے گا، اب اس سے آگے کے حالات بیان کرنے سے قبل میں آپ کے سامنے ایک ایسی حقیقت منکشف کرنا چاہتا ہوں کہ جس کی طرف کم ہی لوگوں نے توجہ دی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار