

Loading content...
جس وقت معصوؐمہ بی بی صلواة اللہ علیہا مایوس ہوئیں تو روتی ہوئی نور محل کے درمیان آکھڑی ہوئیں رو کر فرمایا باباؐ آج معصومہ بیٹی بلاتی ہے مجھے آ کر لے جائیں، میں یہاں نہیں رہ سکتی، معصوم ذہن میں بابا پاک کی تصویر اُبھری، معظمہ بی بیؐ نے ماتم کرنا شروع کیا، مستورات نے پوچھا بی بی آپ کیوں روتی ہیں ؟ مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا اور اپنے پاک بابا سے مخاطب ہو کر مسلسل بین کرتی رہیں کہ آپ تو مجھ سے ایک لمحہ بھر جدا نہ ہوتے تھے، اب زیادہ دن ہو گئے ہیں، میں پکارتی ہوں آپ جواب کیوں نہیں دیتے، پاک معظمہ بیبیوں صلواة اللہ علیہن نے ہزار تسلیاں دیں مگر ان کی گریہ و زاری میں اضافہ ہوتا گیا اور فرمانے لگیں کہ میری آنکھوں کی ٹھنڈک باباؐ کدھر چلے گئے ہو؟ اس کے بعد معصوؐمہ بی بی صلواة اللہ علیہا ایک ایک مستور کے پاس گئیں اور روکر فرمایا٭ قالت ایتونی بوالدی و قرة عینی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار