

Loading content...
تمام مستورات اِس یتیم کی واپسی کا شدت سے انتظار کر رہی ہیں کیونکہ اس یتیم کی ایک کمسن بہن ہے، جنہوں نے ابھی ابھی خواب میں اپنے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام کو دیکھا ہے اور گریہ فرما رہی ہیں، ایک ایک پھوپھی پاک کے پاس جا کر کہتی ہیں ہمیں پاک بابا علیہ الصلواة والسلام ملا دیں، ہمیں پاک بابا علیہ الصلواة والسلام ملادیں، جناب معظمہ عالیہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے معصوم بیٹی کی آواز سنی تو آکر کمسن کو جھولی میں اُٹھایا، معصومہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے رو کر پوچھا کہ پھوپھی اماں! میرے بابا کہاں ہیں ؟ پاک معظمہ صلواة اللہ علیہا نے فرمایا کہ میری معصوم بیٹی اب سو جاؤ، رات ڈھل چکی ہے، معصومہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے چھوٹے چھوٹے ہاتھ جوڑ کر عرض کیا پھوپھی اماں! ہمیں نیند نہیں آتی ہمیں اپنے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام سے ملا دیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار