

Loading content...
حمد ہے اس محسن ازل کی جس نے ہمارے سارے دکھ ختم کر دیئے ہیں اور ہماری پریشانیوں کو دور فرمایا ہے۔ اس وقت سید العرب علیہ الصلواة والسلام بہت زیادہ مسرور اور خوش تھے، جس وقت یہ جشن مسرت اپنے اختتام کے قریب پہنچا تو جناب ورقہ بن نوفل نے اپنی کرسی سے اُٹھ کر لوگوں کو خاموش کیا اور اس کے بعد اعلان فرمایا کہ اے معاشر القریش! تم سب سن لو جو حق مہر موجل و معجل مقرر ہوا ہے ہماری شہزادیؐ کا حکم ہے وہ سید العرب علیہ الصلواة والسلام ادا نہ کریں بلکہ ہماری پاک شہزادیؐ کے مال میں سے ادا کیا جائے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار