

Loading content...
جس وقت عبداللہ بن غنم ( غانم ) سہرا پڑھنے میں مصروف تھا تو اس وقت قصر اخضر کے زنان خانہ کے صدر دروازہ کے پردے اُٹھے اور اس دروازہ سے سجی سنوری ہوئی کنیزوں کی ایک قطار نکلی جن کے ہاتھوں میں چاندی کے طشت تھے اور ان میں مشک عنبر وکستوری اور دراہم اور دنانیر تھے، ان کنیزوں نے آکر سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاک سر سے زر و جواہر کے یہ طشت تصدق کئے، اور لوگوں میں بطور صدقہ تقسیم کئے، اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے جبرئیل کو حکم دیا کہ بہشت بریں کی پاکیزہ خوشبو لے کر اس بزم میں چاہے کوئی نیک ہے یابد، امیر ہے یا غریب، سب کے سروں پر اس کی بارش کر دو، سب لوگوں نے حیران ہو کر پوچھا کہ یہ کیسی خوشبو نچھاور کی جارہی ہے تو ہر کسی نے یہی جواب دیا کہ یہ دُولہا اور دلہن کا صدقہ، نثار یاویل ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار