

Loading content...
یہ آواز سن کر اسد الرسول جناب حمزہ علیہ الصلواة والسلام اُٹھے اور انہوں نے سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر پر سے وار کر چاندی کے درہموں کی بارش کردی، انہوں نے ابتدا کی تو پھر سارے چچا باری باری دیناروں کی بارش کرتے رہے، اس وقت سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تخت کے پاس کھڑے ہو کر عبداللہ بن غنم نے سہرا پڑھنا شروع کیا جس میں مبارکباد ی کے الفاظ تھے، کہ اے ملکۂ عرب و عجم آپ کو مبارک ہو آپ کو خیرالبریہ کی رفاقت کا اعزاز ملا ہے اور ہم نے کتب سماوی میں دیکھا ہے کہ آپ کے پاک سرتاج عالمین کیلئے ہادی مھتد ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار