

Loading content...
جناب عباس اپنی کرسی سے اُٹھ کھڑے ہوئے اور انہوں نے گفتگو کا آ غاز کرتے ہوئے فرمایا اے معاشرالعرب! یہ ایک حقیقت ہے کہ آفتاب درخشندہ کے مقامات عالیہ کے مشابہہ کسی کا مقام نہیں ہوتا، ہمارا لعل عصمت توحید کا آفتاب عالم تاب ہے، آپ اس بات کے گواہ ہیں کہ جب بھی خشک سالی ہوئی اور اہل عرب کو بارش کی ضرورت ہوئی تو انہوں نے ہمارے لعل کے رُخ انور کا واسطہ دے کر بارش طلب کی اور ہمیشہ سیراب ہوئے۔ کیا یہ سچ نہیں؟ ہم آپ سے اللہ کی قسم دے کر پوچھتے ہیں کہ بتائیں اس بھری کائنات میں ہمارے لعل بدخشاں کی عدالت، عصمت، شکل وصورت، سمجھ داری، عفت، دیانت، صداقت، شرافت، امانت اور حسن و جمال میں کوئی ان کی نظیر موجود ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار