

Loading content...
حرم سرا میں خاندان بنی ہاشم کی پاک مستورات مخدراتِ عصمت وعفت نے ملیکة العرب مخدومہ صلواة اللہ علیہا کی تاجپوشی فرمائی اور بری کے سامان میں سے ایک ایسا نورانی تاج برآمد فرمایا جس پر دُرہائے یمن کی چتر کاری ہوئی تھی، لاکھوں صدقات اور انعامات عطا فرمانے کے بعد وہ نورانی تاج پاک مخدومہ بی بی صلواة اللہ علیہا کے سر اطہر پر موزوں فرمایا، اس موقع کیلئے جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا نے اپنے پاک سرتاج کیلئے سونے کا ایک ایسا تاج خصوصیت سے بنوایا تھا جس پر سفید ہیرے اور موتی جڑے ہوئے تھے، اب ان کی طرف سے جناب ورقہ بن نوفل نے وہ تاج حضور کی خدمت اقدس میں بڑے مؤدبانہ انداز کے ساتھ پیش کیا اور جناب ابو طالب علیہ الصلواة والسلام نے وہ تاج ان سے لے کر اپنے ہاتھوں سے اپنے نور عینین کے سر اطہر پر موزوں فرمایا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار