

Loading content...
مگر دونوں جگہوں کے ماحول میں بہت فرق ہے، مکہ میں ماحول اتنا زیادہ مخالف نہیں تھا، وہاں صرف ایک شخص نے تعظیم نہیں کی تو اسد الرسولؐ جناب حمزہ علیہ الصلواة والسلام نے جلال کا مظاہرہ فرمایا تھا اور رو دیا تھا، مگر کربلا میں لاکھوں لوگ گستاخیاں کر رہے تھے، مکہ میں معاملہ صرف مردوں کا تھا، کربلا میں پردہ دار بھی ساتھ تھے وہاں صرف ایک ملعون نے تعظیم نہیں کی تھی اور یہ واقعہ چند لمحات کا تھا، مگر کردگارِ وفا علیہ الصلواة والسلام کو پورے چھ مہینے صبر کرنا پڑا۔ ہر منزل، ہر قدم پر امت ملعون کی گستاخیاں دیکھتے رہے، مگر امر امامؐ علیہ الصلواة والسلام نے کسی ملعون کو منع کرنے کی اجازت تک نہیں دی، ان کے صبر و ضبط کا اندازہ کرنا محال ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار