

Loading content...
اس وقت جناب سید العرب ابو طالب علیہ الصلواة والسلام نے نگاہ کی تو ضبط جلال کی وجہ سے جناب حمزہ علیہ الصلواة والسلام کی انگلیوں کے سروں سے خون جاری تھا سید العرب علیہ الصلواة والسلام نے دیکھا کہ 35 یا 40سال کا جوان بھائی جلال کے عالم میں رو رہا تھا، انہوں نے جوان بھائی کو سینہ سے لگا کر تسلی دی اور فرمایاکہ یہ شادی کا موقعہ ہے یہاں خون خرابہ بد شگونی ہو گی مگر صاحب جلا ل بھائی رو رو کر عرض کر رہا تھا میرا آقا اپنے شہنشاہ لعل کی شان کے خلاف ہم سے کوئی بات برداشت نہیں ہوتی یہ ہماری مجبوری ہے، سید العرب علیہ الصلواة والسلام نے اپنے صاحب جلال بھائی کی ریش پر بوسہ دیا ان کو دلاسہ دیا، پیار کیا اور اپنی کرسی پر آ بٹھایا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار