

Loading content...
گیارہ کرسیاں جو آگے لگی ہوئی تھیں ان کے پاس دو کرسیاں ایسی تھیں جن کا نیم رُخ تخت کی طرف اور نیم عوام کی طرف تھا، ان کرسیوں پر جناب عمرو ابن اسد اور جناب ورقہ بن نوفل نے بیٹھنا تھا، اللہ کے پاک حبیبؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چچاؤں کے درمیان چلتے ہوئے اپنی کرسی کے قریب پہنچے، یہاں پہنچ کر سب ہاشمیوں نے اپنی اپنی کرسیاں سنبھالیں، کرسیوں کے پاس جا کر انہوں نے رُخ موڑ کر پنڈال کی طرف دیکھنا تھا جہاں سب رؤساء و شرفاء اس انتظار میں کھڑے تھے کہ پاک دُولہا تخت کو زینت دیں اور ہمیں اپنی اپنی مسند پر بیٹھنے کا اشارہ دیں تو ہم بھی بیٹھ جائیں، یہاں پہنچ کر سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سارے مجمع پر طائرانہ نگاہ فرمائی سب کو بیٹھ جانے کا اشارہ ابھی نہیں فرمایا تھا کہ اسد الرسول جناب حمزہ علیہ الصلواة والسلام نے سارے مجمع پر نگاہ فرمائی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار