

Loading content...
تخت کے آگے دونوں طرف غلاموں اور کنیزوں کی قطاریں کھڑی تھیں جن کے ہاتھوں میں دفیں طنبور، شہنائیاں اور بخور دان تھے، غلاموں کی ایک قطار منقش زرنگار شمع دان اور سونے کے مشعل دان اُٹھائے کھڑی تھی جس وقت پاک دُولہا نے پنڈال میں راستے پر بچھے ہوئے سرخ قالین پر چلنا شروع کیا تو غلاموں اور کنیزوں نے مل کر شہنائی کی گونج میںنعتیہ گیت شروع کیا، ڈھولک اور دف پر تھاپ پڑی، شہنشائی کی گونج نے عالم بالا میں قدسیوں کو مسحور کیا، جنات سبعہ میں حورانِ فردوس پر وجد طاری ہوا، پوری کائنات جھومنے لگی، جناب سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دُولہا بن کر کنیزوں کی دو رویہ قطاروں کے درمیان چل رہے تھے، کنیزیں سہروں کے ساتھ ساتھ پھولوں کی پتیاں نچھاور کررہی تھیں، اللہ کا پاک حبیبؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چچا ؤں کے درمیان خرام ناز سے چل رہے تھے تو اللہ جل جلالہ صلوات پڑھ رہا تھا اور ملکوت سجدے نچھاور کر رہے تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار