

Loading content...
جس وقت پنڈال میں آپ اس شان وشوکت کے ساتھ تشریف لے آئے تو مخلوق کے ہوش اُڑ گئے، سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہاتھ کے اشارہ سے سب کو سلام فرمایا اس وقت دوست، دشمن، اپنے، پرائے، محب، حاسد سب تعظیم کیلئے کھڑے ہو گئے سب پر رعب طاری ہو گیا اور سب لوگوں کی زبانیں رعب و ہیبت کی وجہ گنگ ہو گئیں، اس وقت تک کوئی بول نہیں سکا جب تک سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس نے اپنی طرف سے سلسلۂ کلام شروع نہیں فرمایا، جس وقت شہنشاہِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سلسلہ کلام شروع فرمایا تو سب کی ہیبت زائل ہوئی اور مخلوق کے ہوش بحال ہوئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار