

Loading content...
جس وقت سروؐر کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دُولہا بن کر پنڈال میں داخل ہوئے اور انہوں نے سجی ہوئی مسندوں کے درمیانی راستہ پر قدم مبارک رکھا تو اللہ جل جلالہ نے اپنے پاک حبیبؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدم قدم پر صلوات پڑھنا شروع فرمایا، سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجے ہوئے تخت عروسی کی طرف روانہ ہوئے، راستے کے دونوں طرف اکابرین و رؤساء و اُمراء کھڑے ہوئے تھے، آپؐ انہیں دونوں ہاتھوں سے پر وقار طریقے سے سلام کرتے ہوئے آہستہ آہستہ تخت کی طرف محو خرام تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار