

Loading content...
اس انداز کے ساتھ چشم عالمین نے رحمت عالمین کی جبین مبین کی تلاوت کی کہ ید بیضا در آستین نظر آیا، حورانِ جنت نے دیکھا کہ سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سر اقدس پر سبز عمامہ موزوں فرمایا ہوا تھا، اس عمامہ اخضری کے نیچے نورانی پیشیانی ایسی نور فشانی کر رہی تھی جیسے سورج بھی طلوع ہو رہا ہو اور تاریک رات بھی اپنے مقام پر قائم ہو، آپ نے بحکم رب جلیل قمیص ابراہیم خلیل اللہ کو اپنے جسم نورانی کی قندیل بنایا ہوا تھا، سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دست باطل شکست کی انگشت سبابہ میں انگشتری مثل مشتری تھی، جو بلور جنت کی کان کی ایک طشتری تھی، ایک ہاتھ کے ساتھ انہوں نے اپنی ردائے کبریا ادا کو سمیٹا ہوا تھا اور بڑے دلنواز انداز کے ساتھ محو خرام ناز تھے، ان کے دائیں طرف پانچ چچا اور بائیں طرف بھی پانچ چچا اور درمیان میں سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محو خرام تھے، دائیں کاندھے کے ساتھ سید العرب و العجم جناب ابو طالب علیہ الصلواة والسلام اور بائیں کاندھے کے ساتھ اسد الرسولؐ جناب حمزہ علیہ الصلواة والسلام تلواریں حمائل کئے آ رہے تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار