

Loading content...
جس وقت بارات کی آمد ہوئی تو حجلہئِ عروسی سے دیگر سب مستورات استقبال کیلئے چلی گئیں، حجلہئِ عروسی میں شہزادی عالمین تطہیر قدیر کا گھونگھٹ گرا کر اپنی مسند عروسی پر جلوہ کش تھیں، ان کے پاس ان کی ایک چہیتی اور بے تکلف ہمجولی نفیسہ بنت منیہ موجود تھی، جس وقت باہر کنیزوں کے مابین محفل مشاعرہ و بزم نعت و سنگیت قائم ہوئی اور جدتِ خیال اور صنائع بدائع سے مرصع اشعار بتائید روح القدس نازل ہونے لگے تو بنت منیہ نے دل لگی کے انداز میں آہستگی سے سر جھکا کر گھونگھٹ کے اندر جھانک کر عرض کیا کہ کیا آپ بھی اپنے پاک حبیبؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نعتیں سن رہی ہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار