

Loading content...
دونوں گروپ ایک دوسرے سے بڑھ کر فضائل بیان کر رہے تھے، دلہن پاک کی طرف سے آنے والی کنیزیں پاک دلہن کے فضائلیہ اشعار پڑھ رہی تھیں، اور دُولہاپاک کی طرف سے آنے والی کنیزیں دُولہا پاک کی شان کے گیت گا رہی تھیں، ان کے مقابلہ کی فضا دیکھ کر پوری کائنات جھوم رہی تھی، دونوں طرف سے ودھائیوں اور ویلوں کی شکل میں سونے چاندی کی بارش ہورہی تھی، خالق آسمان سے پاک حبیبؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سہرے کے گیتوں اور سریلی تانوں پر صدر مشاعرہ کی طرح بیساختہ جھوم جھوم کرداد دے رہا تھا، اکابرین قریش کی عورتیں بھی کنیزوں کو ویل، صدقات، نثار و انعامات دے رہی تھیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار