

Loading content...
یہ کاروانِ مسرت قصر اخضر کے زنان خانہ کے دروازہ کے اندر داخل ہوا تو اس وقت جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا کے حجلہئِ عروسی میں سب مستورات قریش کا اجتماع تھا، شہزادی عالمین دلہن بن کر زیوارات سے مکمل آراستہ ہوکر رِدائے عروسی کا گھونگھٹ گرا کر سر جھکائے بیٹھی تھیں، کنیزیں پاس بیٹھ کر نعتیہ گیت گانے میں مصروف تھیں کہ اچانک باہر کے گیتوں والی آواز اندر والی آواز پر غالب آ گئی، اس وقت ایک کنیز دوڑتی ہوئی آئی کہ بارات آ گئی ہے، بارات آ گئی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار