

Loading content...
ایک طرف قبہ نورانی میں اللہ جل جلالہ اپنے پاک حبیبؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سجا نے میں مصروف تھا دوسری طرف محلہ بنی ہاؐشم سے شہنشاہ معظمؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پاک پھوپھیاںؐ اور دیگر پردہ داران توحید و رسالت صلواة اللہ علیہن ہزاروں کنیزوںاور اکابرین قریش کی معزز خواتین کے درمیان قصر اخضر کی طرف روانہ ہوئیں، مکہ کی گلیاں معطل ہوئیں راستے کے ساتھ متصل ہونے والی گلیوں کی غلاموں نے ناکہ بندی کر دی، مردوں کیلئے شہر کا داخلہ بند ہو گیا، شہنشاہ معظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پالنے والی والدہ پاک نے شادی کے گیتوں کی گونج میں لعل کی بری اُٹھائی اور قصر اخضر کی طرف روانہ ہوئیں، لاتعداد کنیزوں نے ہاتھوں میں مشعلیں اور کافوری شمعیں اُٹھائی ہوئی تھیں، بہت سی کنیزوں کے ہاتھوں میں دف، جھانجنیں اور طنبور و بربط و سرود تھے، نعتیہ گیتوں کی گونج نے شہنائیوں کی آواز کے ہمنوا ہو کر خانہ کعبہ کی دیواروں سے بغل گیر ہو کر اللہ کے حبیبؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی کی مبارکباد دی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار