

Loading content...
دُولہا بنانے کی رسومات کی ادائیگی کیلئے اللہ جل جلالہ نے معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کے محل سرا کے اندر چادر نور کا ایک قبہ بنایا ہوا تھا، چچائوں نے آکر سرورکونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس قبہ کبریائی کے اندر بٹھایا، یہاں اللہ جل جلالہ نے اپنے حبیب ازل صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خود دُولہا بنایا اور زیوراتِ ولایت ونبوت کے ساتھ آراستہ کیا، شمائل وخصائل اِلٰہیہ کے ساتھ سنوارا، دستارِ خاتمیت انبیاء سر اقدس پر موزوں فرمائی، اپنے جملہ صفاتِ حسنہ کی رِدائے جلال وجمال قامت موزوں پر درست کی، قبائے شفاعت پہنائی، انگشریئِ تصرفات اِلٰہیہ پہنائی، اپنے صفات جامع کی اجرک شانۂ اقدس پر رکھوائی، پیشانی مبارک پر ولایت اِلٰہیہ الکبری کا سہرہ بندھایا، اپنے ذاتی حسن وجمال کی آمیزش والی خوشبودار مہندی ہاتھوں پر لگائی، اپنے آئینۂ صفات وذات میں محبوبِ ازل کو ان کا چہرہ دکھایا، گویا اللہ جل جلالہ دیکھنا یہ چاہتا تھا کہ میرے روپ میں میرا پاک محبوب جچتا اور سجتا کیسے ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار