

Loading content...
جس وقت شادی کے گیت گانے والے غلام دف کی تھاپ پر سر تال میں لہک کر دھن میں مصرع مکمل کرتے تو جناب سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقدس لب لعلیں پر بیساختہ مسکراہٹ کھیلنے لگتی، جس کی وجہ سے دُرِدندان مبارک ظاہر ہوتے تو ان سے ایسا نور ساطع ہوتا جس سے پورا عالم منور نظر آتا تھا، ان کی جبین مبین سے ایسا نور نکل رہا تھا جس سے مکہ کی گلیاں اور سب مکانات روشن نظر آتے تھے، ان کے لباس سے ایسی روشنی پھوٹ رہی تھی جس سے سقف کعبہ سے لے کر کوہ ابوقبیس تک زمین پر پڑی ہوئی سوئی بھی دیکھی جاسکتی تھی، مکہ کی شریف زادیاں اپنے اپنے محلوں اورمکانات کی چھتوں پر سوار ہوکر دل تھامے یہ محیر العقول منظر دیکھ رہی تھیں، قصرا خضر کی چھت بھی بنات عرب یا شرفاء زادیوں سے بھری ہوئی تھی، مکہ کی ہزاروں عورتیں دھڑکتے دِلوں کے ساتھ یہ منظر دیکھ رہی تھیں، اس بارات انبساط کے آگے اسد الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جناب حمزہ علیہ الصلواة والسلام تلوار بے نیام کرکے قدم بوسی کیلئے آنے والی مخلوق کو ہٹا رہے تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار