

Loading content...
لوگ شاہی محل کے شادی پنڈال میں منتظر کھڑے تھے کہ کس وقت بارات آئے گی دوسری طرف خاندان توحید ورسالت علیہم الصلواة والسلام اپنی روانگی کے انتظامات میں مصروف تھا، اس پاک خاندان کی عظمت وشان کا طوطی عرش کے کنگروں پر بیٹھ کر شان سے بولتا تھا، جناب سروؐرِ کونین حبیب ثقلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارات غروب آفتاب سے کچھ دیر پہلے محلہ بنی ہاشم سے روانہ ہوئی اور غروبِ آفتاب کے بعد قصر اخضر کے سامنے پہنچی، آگے لوگ انتظار میں تھے، اچانک مکہ کی گلیوں سے شادی کے گیتوں کی آوازیں گونجیں، آسمان سے نور کی بارش ہوئی، فضا میں جسم رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مقدس خوشبو نے باادب باملاحظہ ہوشیار کی نقیبانہ آواز دی، پنڈال کا پردہ اُٹھا، غلاموں کی آوازیں بلند ہوئیں، سب رئوسائے عرب کی آنکھیں پنڈال کے دروازہ کی طرف اُٹھیں، ساری مخلوق نے دیکھا، آسمان سے ملکوت نے دیکھا، جنت سے حورانِ جناں نے دیکھا، حویلیوں کی دیواروں پر سے مکہ کی عورتوں نے دیکھا کہ خاندانِ بنی ہاشم علیہم الصلواة والسلام کے افراد شاہانہ انداز کے ساتھ بارات لے کر آرہے تھے، پانچ چچا دائیں طرف اور پانچ بائیں طرف درمیان میں ربِ ذوالجلال کانورِ کمال اس کے ازلی جمال کا مظاہر ہ کرتا آرہا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار