

Loading content...
اس مغرور نے پنڈال کے دروازہ کے اندر داخل ہوکر سارے پنڈال پر نگاہ کی سامنے ایک وسیع آراستہ میدان نظر آیا جس کے درمیان میں راستہ بنا ہوا تھا اور اس پر قالین بچھے ہوئے تھے اس قالین کے دونوں طرف مسند یں لگی ہوئی تھیں جن پر ریشمی رنگدار گائو تکیے لگے ہوئے تھے، صدر مجلس کے مقام پر ایک بلند تخت لگا ہوا تھا جس پر گیارہ سنہری کرسیاں لگی ہوئی تھیں، ان کے درمیان میں ایک عظیم کرسی بلند مقام پر لگی ہوئی تھی اوروہ اتنی خوبصورت اورقیمتی تھی کہ ایسی کرسی اس جاہل کے باپ نے بھی کبھی نہیں دیکھی تھی، اس کرسی کے ایک طرف پانچ اور دوسری طرف بھی پانچ کرسیاں لگی ہوئی تھیں، یہ درمیانہ کرسی جناب سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیلئے لگائی گئی تھی اور دائیں بائیں والی کرسیاں ان کے دس چچائوں کی تھیں، ان دس کرسیوں کے باہر دو کرسیاں اس انداز سے سجی ہوئی تھیں کہ ان کا رُخ دُولہا پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کرسی کی طرف تھا یہ کرسیاں جناب ورقہ بن نوفل اورجناب عمروابن اسد کیلئے لگائی گئی تھیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار