

Loading content...
ان کے علاوہ عرب کے بھوک کے ستائے ہوئے لوگ باہر میدانوں میں پہلے ہی سے اس انتظار میں تھے کہ ہم بھی اس شادی میں حاضری دیں گے اور اسی بہانے چلو زندگی میں ایک بار تو اچھے اور لذیذ کھانے کھا لیں گے، یعنی بلائی ہوئی اور بن بلائی مخلوق جمع ہونا شروع ہو گئی، سارے مکہ اور نواح ومضافات مکہ کے جوان، ضعیف،بچے، بچیاں، مرد، عورتیں، امیر، غریب، غلام، کنیزیں، سردار اور اشراف سب پہنچ گئے، عرب کے بھوکے بدو دنبے اور بکرے ذبح ہوتے ہوئے دیکھ کر پہلے ہی صدقے قربان ہوئے بیٹھے تھے، وہ بھی فورا ً پہنچ گئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار