

Loading content...
ان کنیزوں میں سے کچھ کے ہاتھوں میں سونے کے بنے ہوئے مشک وعنبر ولوبان کے بخور دان دیئے گئے جن پر چاندی کی چترکاری کی گئی تھی، ان کو دُولہا کی مسند عروسی کے سامنے دورویہ قطار میں کھڑا کر دیا گیا، بعض کنیزوں کے ہاتھوں میں دف، جھانجریں اوربجانے والے دلنواز ساز وآلاتِ موسیقی تھے، کچھ کنیزوں کے ہاتھوں میں سونے کے شمع دان تھے جن میں شمعیں روشن تھیں، محل سرا کے صحن میں سونے کے بڑے بڑے مشعل دان نصب تھے جن کی شکل کھجور کے درخت کی سی تھی ان کی شاخوں پر شمعیں روشن تھیں جب بارات کی تیاریاں مکمل ہوگئیں تو دُولہا والوں کے گھر اطلاع بھجوانا تھی کہ اب آ پ بیشک تشریف لے آئیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار