

Loading content...
قصر اخضر کے صحن میں شادی پنڈال بنایا گیا جس میں موصل، مصر اور ایران کے انتہائی قیمتی دبیز قالین بچھائے گئے تھے، ان پر ریشمی مسندیں لگائی گئی تھیں، تین اطراف ریشمی رنگدار سرخ وسبز تکیے لگائے گئے تھے، سارے محل سرا میں ریشم اور دیباج و ہریر کی قناتیں اُستوار کی گئی تھیں، ان کے درمیان سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نشت گاہ بنائی گئی جس کے اوپر سونے سے چترکاری کی گئی تھی، اس تخت پر ابریشم کی زرنگار چادر بچھائی گئی جس پر سونے کی تاروں سے کڑھائی کی گئی تھی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار