

Loading content...
اس منگنی اور عقد سے پہلے جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا نے اپنے عقد مبارک کیلئے طائف کے سب کاریگروں، صرافوں اور زرگروں کو اپنے دراقدس پر بلوایا تھا اور ان کو بہت سا سونا دے کر آرڈر پر بہت سی سونے کی چیزیں ڈھالنے کا حکم فرمایا تھا، مثلا ً ان کے لاتعداد جدید قسم کے زیورات، سونے کے بہت سے مشعل دان اور شمع دان،مزید بر آں انہوں نے سونے کا ایک ایسا شمع دان بنانے کا آرڈربھی دیا تھا جو بہت بڑے گنجان درخت کی مانند ہو جس کی شاخوں پر عنبر وکستوری کے بنے ہوئے پرندے یاچڑیاں سجی ہوئی ہوں، جس وقت اس میں شمعیں روشن ہوں تو ان کی حرارت سے وہ پرندے پورے ماحول میں خوشبو پھیلا دیں اور خود بھی پگھلنے سے محفوط رہیں، پورے چھ ماہ ان کے زیورات اور سونے چاندی کا دیگر سامان تیار ہوتا رہا تب جاکر آرڈر مکمل ہوا، یہ سامان ابھی تک محل میں سجایا نہیں گیا تھا بلکہ یہ رُخصتی کے دن کیلئے رکھا ہوا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار