

Loading content...
کل کی مجلس میں جہاں محمل بیان رُکا تھا وہاں سے آگے چلانے سے پہلے میں ایک وضاحت کرنا ضروری سمجھتا ہوں، وہ یہ ہے کہ جس وقت جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا کو راہبین واحبار نے بتایا اور خوابوں میں بشارتیں بھی ملیں کہ آپ کا سرتاج اس ذات نے بننا ہے جو تمام عالمین کے انبیاء کے سید و سردار ہوں گے تو اس وقت سے جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا نے اپنے عقد کی تیاریاں شروع فرمادی تھیں، سرورکونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سفر شام میں تقریباً ڈیڑھ تادو ماہ لگے اور شام سے واپسی کے دوماہ بعد شادی خانہ آبادی کی تقریب وقوع پذیر ہوئی مگر اس شادی سے دوتین ماہ پہلے سے جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا نے انتظامات شروع کروادئیے تھے، اس زمانہ میں زرگری میں طائف کے سنار ( گولڈ سمتھ) بہت زیادہ شہرت رکھتے تھے، جو سونا چاندی کے زیورات، برتن اورمختلف قسم کا سامانِ آرائش بنانے کے بڑے ماہر تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار