

Loading content...
ایک مرتبہ ذرا پوری توجہ سے کربلا کی طرف نظر کریں تو شب عاشور کا ایک ایسا ہی منظر آپ کے سامنے آجائے گا، کربلا کا میدان ہے، دسویں محرم کی رات ہے، یہاں ایک خیمہ ہے، جس میںایک جوان بیٹا ضعیف والدہ صلواة اللہ علیہا کی جھولی میں سویا ہوا ہے، فرق صرف اتنا ہے کہ مکہ میں سرورکونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حصہ کی بہن ہاتھ میں کافوری شمع اُٹھا کر بھائی کے ساتھ بیٹھی تھیں اور پاک والدہ صلواة اللہ علیہا زلفیں سنوار نے میں مصروف تھیں، مگر کربلا میں شبیہ پیغمبر علیہ الصلواة والسلام کی بہن موجود نہیں اس لئے پاک والدہ صلواة اللہ علیہا لعل کو دُولہا بنانے میں مصروف ہیں، بائیں ہاتھ میں انہوں نے کافوری شمع اُٹھائی ہوئی ہے، دائیں ہاتھ سے زلفوں میں کنگھی کرنے میں مصروف ہیں، آنکھوں سے آنسو جاری ہیں، گویا لعل کو پیار کرنے اور سنوارنے کی پوری زندگی کی حسر ت اس ایک رات میں مٹانے کی کوشش میں مصروف ہیں، معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے شبیہ پیغمبر لعل کی زلفوں میں کنگھی کرتے ہوئے فرمایا میرا لعل آپ کچھ بولیں، ہم نے سنا ہے کہ پھر زندگی بھر ہمیں آپ کی آواز سننا نصیب نہ ہوگی، اب آپ ہمیں امی جان کہہ کر بلائیں، بچپن کی طرح اپنی ماں سے پیار کرائیں، ہمیں ماں کہہ کر آوازدیں، شہزادہ پاک نے عرض کیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار