

Loading content...
جناب سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پالنے والی ماں صلواة اللہ علیہا کی جھولی میں سر رکھ کر سوگئے بہن خوش ہوکر ایک ایک چیز پاک والدہ ماجدہ کے سامنے پیش کرتی رہیں، جس وقت سب چیزیں پاس آکر رکھیں تو خود بھی کا فوری شمع اُٹھا کر بھائی کے پاس آبیٹھیں، معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے اپنے لعل کی زلفوں میں کنگھی کرنا شروع کی، پاک ہمشیرہصلواة اللہ علیہا نے شمع کی روشنی میں جوان بھائی کے چہرے کی تلاوت کرنا شروع کی، پاک بی بی صلواة اللہ علیہا لعل کو دُولہا بنانے میں مصروف رہیں اور اپنی مامتا کی پیاس بجھاتی رہیں اورہمشیر اپنی حسرتوں کی تکمیل ہوتی دیکھ کر اپنی آنکھیں ٹھنڈی کرتی رہیں، اس وقت ان دونوں کی خوشی انتہاؤں سے بھی متجاوز تھی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار