

Loading content...
چشم کائنات نے ایک عجیب منظر دیکھا کہ جناب سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پالنے والی اماں صلواة اللہ علیہا نے اپنے کمرہ میں بلایا اور فرمایا میر ا لعل کل آپ کی شادی کا دن ہے، جب ہم نے آپ کو اپنا سگا بیٹا بناکر اپنی آغوشِ عاطفت میں لیا تھا تو آپ کا سن مبارک آٹھ سال کا تھا، اب آپ چوبیس پچیس سا ل کے بھرپورجوان ہیں ہم نے یہ سولہ سال صرف اسی دن کے انتظار میں گزارے ہیں کہ ایک دن آئے گا میرا لعل جوان ہوگا، ہم دھوم دھام سے اس کی شادی رچائیں گے، اپنے ہاتھوں سے ہم اسے سجا کر دُولہا بنائیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار