

Loading content...
رب ذوالجلال والا کرم جل جلالہ نے فورا ًاپنے امین مطلق جبرئیل علیہ السلام کو وحی فرمائی کہ آج جو کچھ ہورہا ہے تم نے بھی سنا ہے یا نہیں، آج میرے پاک حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شادی خانہ آبادی کا پروگرام ہے، تم نے فورا ً لواء الحمد اُٹھا کر پوری رات کعبہ کی چھت پر لہرانا ہے، ارض جنت کے نورانی پہاڑوں کی چوٹیوں کو حکم دو کہ ساری رات اور سارا دن رب متعال کی حمدوثنا میں گنگنا ئیں زمین کو سمجھا دیں کہ تمہیں جس ذات کی خاطر خلق فرمایا گیا تھا آج انہیں کے عقد کی رات ہے وہ اپنی رونقوں کو دوبالا کردے اپنی مسرتوں کے لاکھوں رنگ کائنات میں بکھیر دے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار