

Loading content...
دوسری طرف عرش وکرسی پر اللہ جل جلالہ کے پاک حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شادی کی مسرت چھائی ہوئی تھی، کائنات نے اس مسرت کے لمحات کا لمس محسو س کرکے جھومنا شروع کیا، درختوں پر پرندوں نے نعت خوانی شروع کی، ملکوتِ ارض وسمانے اللہ جل جلالہ کے شکر کے نغمات گانا شروع کئے، اس وقت اللہ جل جلالہ نے رضوان وخازن جنت وجناں کو حکم فرمایا کہ تم جنت کی حوروں اور غلمان کو آراستہ وپیراستہ ہونے کا حکم دو، کیونکہ یہ میرے محبوب احدوواحد کی شادی خانہ آبادی کی تقریب کادن ہے، جناب جبریل علیہ السلام کوفرمان ہوا کہ تم رضوان جنت کو فرمان دو کہ وہ ولدان مخلدین کو حکم دیں کہ وہ جنت کی طلائی زرنگار صراحیاں جام اور کاسے تیار کریں کہ آج باراتی زمین سے زمین پر نہیں جانے بلکہ باراتی اللہ جل جلالہ کے گھر مہمان بن کر آئیں گے، تمہاری کسی چیز میںکمی نظر آئی تو تمہیں خازن جنت کے عہد ہ سے ہٹا کر ارض بابل کے کسی کنویں میں اُلٹا لٹکا دیا جائے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار