

Loading content...
شہنشاہ معظم رسول مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پاک پھوپھیوں صلواة اللہ علیہن کی ہمیشہ سے اس لعل کی خوشیاں دیکھنے کی خواہش تھی، ان کی پالنے والی ماں یعنی امیر کائنات علیہ الصلواة والسلام کی والدہ پاک صلواة اللہ علیہا نے جب سے اس لعل کو اپنی گود میں لیا تھا اس دن سے ان کی شادی کا سامان تیار کرنے میں مصروف ہوگئی تھیں اور ابھی مزید تیاریاں کرنا تھیں، اس وقت جناب جعفر طیار علیہ الصلواة والسلام کا سن مبارک ظاہر ا ً تقریباً چار سال تھا اورامیر کائنات علیہ الصلواة والسلام کا ابھی ظاہر ی ظہور بھی نہیں ہوا تھا، انہوں نے اس شادی کے چھ سال بعد خانہ کعبہ کو ظاہراً شرف بخشا تھا، شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ظاہراً کوئی بھائی تھا اور نہ ہی کوئی ہمشیر تھی اس لئے جناب طالب علیہ الصلواة والسلام اور جنا ب جعفر علیہ الصلواة والسلام کو یہ سگے بھائی سمجھتے تھے، اس وقت امیر کائنات علیہ الصلواة والسلام کی ایک پاک ہمشیرتھیں جن کا نام ( سیدہ ری ط ہ ) صلواة اللہ علیہا تھا آپؐ انہی کو اپنی سگی ہمشیر سمجھتے تھے، وہ شہزادی صلواة اللہ علیہا شہنشاہ معظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنا بھائی سمجھتی تھیں ان سب کی خوشیوں کی انتہا یہی مبارک شادی تھی، انہوں نے بہت سی رسمیں ادا کرنا تھیں، شادی وعقد کی رسم کی یہ ساری کاروائی سفر شام کے دو ماہ بعد ہوئی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار