

Loading content...
یہ گفتگو ختم ہوگئی تو عمروابن اسد اپنی شہزادی صلواة اللہ علیہا کے امر سے دست کش ہوکر اپنے اختیارات اپنے بھیجتے کے سپرد کرکے انتہائی خوش ہوکر اپنے گھر کی طرف روانہ ہوئے … جس وقت جناب ورقہ بن نوفل قصر اخضر میں پہنچے اور شہزادی عرب وعجم صلواة اللہ علیہا کی نگاہ جناب ورقہ پر پڑی تو انہوں نے اِن کے چہرہ پر آثار مسرت وشادمانی دیکھ کر انہیں مرحبا کہا، اورفوراً سوال کیا کہ بھائی جان کیا ہمارا مقصد پورا ہوا ہے یا نہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار