

Loading content...
اس وقت عام طور پر حرم کعبہ میں سب رئو سائے مکہ کی نشست ہوتی تھی اور وہ سب مقام زمزم ومقام ابراہیم علیہ السلام کے درمیان بیٹھ کر آپس میں گپ شب کرتے تھے، جس وقت یہ کاروانِ مسرت حرم کعبہ میں داخل ہوا تو وہ سب موجود تھے مثلا ً نضر بن حارث، مطعم ابن عدی، صلت بن ابی یہاب مخزوی، تیمہ بن حجاج، ہشام بن مغیرہ، ابی جہل بن ہشام، عثمان بن مالک عمیری، اسد بن غویلب دارمی، عقبہ ابن ابی معیط، امیہ بن ابی خلف، ابی سفیان بن حرب، صفوان بن امیہ اور دیگر مکہ کے سب چودھری وہاں جمع تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار