

Loading content...
جناب میں نے جو پہلے جواب دیا ہے وہ میری لا علمی اور نا سمجھی تھی، اس جواب کا ذمہ دار نہ کلی طور پر میں ہوں اورنہ ہی وہ میرے اختیار میں تھا، آپ سب لوگ اچھی طرح یہ جانتے ہیں کہ ہماری شہزادی جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا صاحبہ فہم وفراست ہیں، عقل وخرد میں کامل واکمل ہیں، ذہنی طور پر صیابت رائے کے مقام عالیہ پر فائز ہیں، اور اپنی ذات کی وہ کلی طور پر مالک ہیں، ہم ان کو مجبور بھی نہیں کرسکتے تھے کیونکہ ہم ان کے انکار سے خائف تھے، اب ہمیں معلوم ہوا ہے کہ آپ ان کی رضا حاصل کرنے کے بعد تشریف لے آئے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار