

Loading content...
جس وقت عمر وابن اسد نے شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں اپنی رائے دی تویہ بات اسد الرسول جناب حمزہ علیہ الصلواة والسلام کو ناگوار گزری وہ فوراً اُٹھ کھڑے ہوئے اور فرمانے لگے کہ چاند لاکھ کوشش کرے آفتاب عالم تاب کی برابر ی تونہیں کرسکتا، یعنی آپ کی شہزادی اگر عصمت کا قمر ہے تو ہمارا لعل بھی عصمت و نجابت کا آفتا ب عالم تاب ہے، یہ ہمارا احسان ہے کہ ہم آپ کے پاس چل کر آ گئے ہیں، اور یہ بھی یاد رکھیں کہ آپ نے ہمارے لعل کو سمجھنے میں بہت بڑی غلطی کی ہے کیونکہ آج بھی اگر یہ لعل ذوالجلال ہم سے ہمارا مال وجان اور ہماری روحیں طلب کرے تو ایک پل کے اندر ان کے قدموں میں بچھا نے کیلئے تیار ہوں، ہماری ہر چیز ان پر قربان ہے اور ہم آپ کی یہی غلط فہمی دور کرنے کیلئے آئے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار