

Loading content...
یہ سن کر جناب عمروابن اسد کے چہرہ کا رنگ متغیرہوا، ان کے رُخ پر پریشانی کے آثار ظاہر ہوئے، تھوڑی دیر سر جھکا نے کے بعد انہوں نے عرض کیا کہ مجھے آپ کے گھر سے زیادہ عزت دار کوئی اور نظر ہی نہیں آتا،آپ ساری کائنات سے زیادہ معزز ہیں مگر میں آپ سے معذرت چاہوں گا، کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ ہماری شہزادی صلواة اللہ علیہا نے ابھی تک عقد کرنا پسند ہی نہیں کیا،ان کی عمر 25/24 سال ہو چکی ہے، جبکہ عرب کے بادشاہوں اور رئوسائے عالم نے ان کیلئے خواستگاری کی ہے مگر انہوں نے کسی کو قبول نہیں کیا، ان کے مقابلہ میں شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوئی زیادہ امیر ودولت مند تونہیں ہیں، اس لئے ہمیں یہ ممکن ہی نظر نہیں آتا کہ جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا اتنے بڑے بادشاہوں، رئوساء واُمراء کو ٹھکرانے کے بعد ان کو قبول کرلیں، اور ہمارا ان کے ساتھ معاہدہ ہے کہ ہم ان کو مجبور نہیں کریں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار