

Loading content...
اِدھر دو ر سے بارات نے ایک گلی کا موڑ کاٹا، ساری کائنات کی نگاہیں جمی ہوئی ہیں کہ دیکھیں سید العرب علیہ الصلواة والسلام نے اپنے لعل کو کیسے سجایا ہوا ہے، سب نے دیکھا کہ سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دُولہا بنے ہوئے اپنے عقال نامی یمنی گھوڑے پر سوار تھے انہوں نے جناب سید العالمین جناب عبدالمطلب علیہ الصلواة والسلام کا سیاہ عمامہ موزوں فرمایا ہوا تھا، جناب ابراہیم علیہ السلام کی قمیص زیب تن تھی، دوش اطہر پر جناب الیاس علیہ السلام کی بردِیمانی یعنی رِدا ڈالی ہوئی تھی، شیخ البطحا جناب عبدالمطلب علیہ الصلواة والسلام کی نعلین قدموں میں جگمگا رہی تھی، جناب شعیب علیہ السلام کا عصا ہاتھ میں تھا، دائیں ہاتھ میں سبز رنگ کے عقیق کی انگوٹھی تھی جس کی شعائیں مکہ کے بے آب و گیاہ پہاڑوں کو سبز ہ زار بنا رہی تھیں، ان کے چاروں طرف بزرگان قریش دانشمندان مکہ، اکابرین شہر، رئوسائے قبائل اورجواناں بنی ہاشم برہنہ تلواریں علم کرکے خدا م شاہی کا فریضہ ادا کرتے ہوئے شاہی سواری کے ساتھ ساتھ سجے سجائے گھوڑوں پر سوار پر وقار طریقے اور شاہی جاہ وجلال کے ساتھ آرہے تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار