

Loading content...
یہ کارواں قصر اخضر سے ابھی کچھ دور تھا کہ انہوں نے ایک کنیز کے ذریعے اطلاع بھجوائی اور اپنے آنے کے مقصد سے آگاہ کیا، اس وقت جلدی جلدی اہل خانہ نے استقبال کی تیاری کی، مہمانوں کیلئے طعام وخوردونوش کا انتظام کیا، عمروابن اسد اور دیگر احباب استقبال کیلئے دروازہ پر آکھڑے ہوئے، جیسے ہی یہ خبر مکہ مکرمہ میں پہنچی تو سب لوگ یہ دیکھنے کیلئے دوڑے چلے آئے کہ سید العرب جناب ابوطالب علیہ الصلواة والسلام اپنے یتیم لعل صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی منگنی کرنے کس شان کے ساتھ جا رہے ہیں، پورا محل کھچا کھچ بھر گیا، عورتیں چھتوں پر چڑ ھ کر اس انتظار میں تھیں کہ دیکھیں سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کس طرح آرہے ہیں، سب لوگوں کی نظریں شارع عوام کی طرف جمی ہوئی تھیں کہ ہم دیکھیں بارات کیسے اور کس انداز یا رنگ کے ساتھ آرہی ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار