

Loading content...
جناب عبدالمطلب علیہ الصلواة والسلام کی ساری اولاد جمع ہوگئی تاکہ جناب خویلد کے گھر کی طرف روانہ ہوا جائے، اس وقت سید العجم والعرب جناب ابوطالب علیہ الصلواة والسلام نے شہنشاہ انبیا ء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے قریب بلایا اور انہیں فاخرہ پوشاک پہنائی، کمر بند کے ساتھ شایانِ شان تلوار آویزاں کی، اس کے بعد ایک سجے ہوئے گھوڑے پر دُولہا کی طرح سوار کیا، اس وقت سارے چچا ان کے گرد کھڑے ہوگئے، ایسے محسوس ہوتا تھا جیسے چودھویں کے چاند کے چاروں طرف ستاروں نے حلقہ بنا رکھا ہو۔ یہ محض بارات نہیں تھی بلکہ کائنات کی خوشیوں نے مجسم شکل میں سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاک راہوار عقال کے گرد حلقہ بنایا ہوا تھا، درمیان میں سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سواری تھی، چاروں طرف چچا آراستہ ہوکر کمر بند کے ساتھ تلواریں سجا کر یک رنگے گھوڑوں پر سوار ہوکر اس طرح چل رہے تھے کہ مکہ کے لوگ گھروں سے نکل نکل کر زیارت کررہے تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار