

Loading content...
معظمہئِ کونین صلواة اللہ علیہا کے گھر میں عالم ربانی جناب ورقہ بن نوفل کے ساتھ بات ہورہی تھی… عین اس وقت محلہ بنی ہاشم علیہ الصلواة والسلام میں خواستگاری ( منگنی ) کی بارات کی تیاریاں ہورہی تھیں اور سارے چچائوں کی یہ خواہش تھی کہ ہم اپنے شہنشاہ لعل صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی منگنی کیلئے بھی ایسی بارات لے کر جائیں کہ کائنات کی آنکھوں نے ایسی شاندار بارات کبھی نہ دیکھی ہو، ساری رات تیاریوں میں گزر گئی، جس وقت نسیم سحر شبنم کے چھینٹے مار کر پھولوں کو جگانے میں مصروف تھی اس وقت خواستگاری کیلئے سارے رشتہ دار تیا رہوکر آنا شروع ہوئے، بعد از طلوعِ آفتاب غلاموں کی قطاروں کے درمیان یہ کاروانِ مسرت روانہ ہوا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار