

Loading content...
جس وقت جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا کو ان کے آنے کی اطلاع دی گئی اس وقت وہ شب خوابی کا لباس زیب تن فرما کر آرام فرمانے کیلئے سرداب کی طرف جا رہی تھیں، جس وقت ان کے آنے کی اطلاع ملی تو جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا کی زبان سے فقرہ نکلا اے اللہ کی رحمت ازلی آپ کے دشمن برباد ہوںیہ فقرہ شہنشاہ معظم کی پھوپھی پاک صلواة اللہ علیہا نے دروازہ کے باہر ہی سنا، ان کی زبان سے نکلا کہ پہلا ثبوت تو مل گیا ہے، اس کے بعد انہوں نے دروازہ پر دق الباب کیا، جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا نے جلدی جلدی خود دروازہ کھولا اور پاک پھوپھی کے قدموں پر ہاتھ رکھ کر مرحبا کہا بہت عزت وتعظیم کی اور کنیزوں کو جلد کھانا پیش کرنے کا حکم فرمایا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار